Urdu Poetry Ghazal

Urdu poetry Ghazal

Urdu Poetry Ghazal
Urdu Poetry Ghazal

Urdu ghazals don’t have any need to be introduce, as poetry is the need of our soul. Poetry expresses our feelings in covered meanings. We feel so much happy and light when when we read poetry or expresses it through writing it. 

 

Poetry is the best way to show others how are we feeling, to show if we love someone, to show if we miss someone. Indeed poetry is our friend, our love. Being Pakistani we can’t leave poetry, as this is in our souls.

URDU POETRY GHAZAL

Here are some very special, interesting and beautiful ghazals for you:

 

رحمان فارس

بیٹھے ہیں چین سے کہیں جانا تو ہے نہیں

 

ہم  بے گھروں کا کوئی ٹھکانہ تو  ہے  نہیں

وہ جو ہمیں عزیز ہے، کیسا ہے؟ کون ہے؟

کیوں پوچھتے ہو؟ ہم نے بتانا تو ہے نہیں

 

عہدِ وفا سے کس لئے خائف ہو میری جان

کر لو  کہ  تم  نے  عہد  نبھانا  تو  ہے  نہیں

تم بھی ہو بیتے وقت کی  مانند  ہو بہو

تم نے بھی یاد  آنا  ہے ،  آنا  تو  ہے  نہیں

دنیا، ہم اہل عشق ہیں، کیوں پھینکتی ہے جال

ہم   نے   تیرے  فریب  میں  آنا   تو   ہے   نہیں

کوشش کریں تو لوٹ ہی آئے گا ایک دن

وہ  آدمی  ہے ،  گذرا زمانہ  تو  ہے  نہیں

وہ عِشق تو کرے گا  مگر  دیکھ  بھال  کر 

فارس وہ تیرے جیسا دیوانہ تو ہے نہیں

Urdu poetry Ghazal
Urdu poetry Ghazal

 اداس لوگوں کے چہرے نکھرنے لگتے ہیں

وہ مسکرائے تو لمحے سنورنے لگتے ہیں

میں اُن پہ سورہِ والناس پڑھ کے پھونکتا ہوں   

جو لوگ تیری گلی سے گزرنے لگتے ہیں

کسی کے آنے سے ملتی ہے زندگی ہم کو  

کسی کے جانے سے دوبارہ مرنے لگتے ہیں

عجیب لوگ ہیں خود آشنا نہیں لیکن   

خدا کے بارے میں بکواس کرنے لگتے ہیں 

کسی کا چہرہ نظاروں کا رزق ہے دانش  

کسی کو دیکھ کے منظر سنورنے لگتے ہیں

Urdu poetry Ghazal
Urdu poetry Ghazal

“دانش اعجاز”  

میں اپنے دور کا شاعر ہوں

ہر دور سے ہو کر آیا ہوں

حافی سے ہے تہذیب چُرائی

زریون کی مستی لایا ہوں

نجمی کے پنجرے سے اُڑ کر

جنگل میں سیدھا آیا ہوں

 فردین کے انداز میں سُن لو

غالب کی بغاوت لایا ہوں

گُلزار کی خوشبو ساتھ لئے

میں سرحد توڑ کر آیا ہوں

انیس  کو مُرشد مانا ہے

تعویذ محسن سے لایا ہوں

بچپن میں فیض کو سُنتا تھا

فراز کو پڑھ کر آیا ہوں

ساغر سے درویشی سیکھی

ناصر سے چرچہ لایا ہوں

درد کے درد کو پالا ہے

اور میر سے مصرعے لایا ہوں

غالب میرا ساقی ہے

اور جگر سے پیالہ لایا ہوں

امرتا روٹھی بیٹھی ہے

ساحر کو منانے لایا ہوں

اک یار منانا ہے مجھ کو

میں بُلھا بن کر آیا ہوں

وارث کا عشق حقیقی تھا

میں ھیر مجازی لایا ہوں

اقبال کو ہاتھ نہیں ڈالا.  

 بس پاوں چوم کر آیا ہوں۔

🖤🖤🖤🖤🖤🖤 ❣❣❣❣❣❣ 🖤

Urdu poetry Ghazal
Urdu poetry Ghazal
Urdu poetry Ghazal
Urdu poetry Ghazal
Urdu poetry Ghazal
Urdu poetry Ghazal

*محبت* 

   محبت شکوہ نہیں ہوتی 

محبت آہ نہیں ہوتی

محبت ہونے پے آئے تو

  🖤    محبت صبر ہوتی ہے

محبت بدگمان نہیں ہوتی

محبت پریشان نہیں ہوتی

  محبت ہونے پہ آئے تو 

  💘  محبت دھیان ہوتی ہے

محبت سزا نہیں ہوتی 

محبت دغا نہیں ہوتی

محبت ہونے پہ آئے تو

  🤍  محبت وفا ہوتی ہے

محبت شکایت نہیں ہوتی 

محبت عادت نہیں ہوتی 

محبت ہونے پہ آئے تو   

  💜 محبت فطرت ہوتی ہے

محبت حساب نہیں ہوتی

  محبت کتاب نہیں ہوتی 

محبت ہونے پہ آئے تو 

  💙 محبت بے نیاز ہوتی ہے

محبت بحث نہیں ہوتی 

محبت ضد نہیں ہوتی

محبت ہونے پہ آئے تو 

💚 محبت رضا بہ قضا ہوتی ہے

محبت مردہ نہیں ہوتی 

محبت افسردہ نہیں ہوتی

محبت ہونے پہ آئے تو 

  🖤 محبت شہید ہوتی ہے

محبت تکلیف نہیں ہوتی

  محبت ازیت نہیں ہوتی 

محبت ہونے پہ آئے تو   

❤️ محبت راحت ہوتی ہے

محبت جادو نہیں ہوتی

محبت شعبدہ نہیں ہوتی

محبت ہونے پہ آئے تو   

❣️ محبت معجزہ ہوتی ہے

محبت حاصل نہیں ہوتی

محبت لاحاصل نہیں ہوتی

محبت ہونے پہ آئے تو 

🤍  محبت قناعت ہوتی ہے

➖➖➖➖➖➖➖➖➖

Urdu poetry Ghazal
Urdu poetry Ghazal
Urdu poetry Ghazal
Urdu poetry Ghazal
Urdu poetry Ghazal
Urdu poetry Ghazal
Urdu poetry Ghazal
Urdu poetry Ghazal
Urdu poetry Ghazal
Urdu poetry Ghazal

بعد میں مجھ سے نہ کہنا گھر پلٹنا ٹھیک ہے 

ویسے سننے میں یہی آیا  ہے رستہ ٹھیک ہے

  اس جہان ِخاک میں ہر شے کو ہے آخر زوال

اس کا مطلب سوکھ جاتا ہے تو دریا ٹھیک ہے 

ذہن تک تسلیم کر لیتا ہے اُس کی برتری 

آنکھ تک تصدیق کر دیتی ہے بندہ ٹھیک ہے

  شاخ سے پتا گرے، بارش رکے، بادل چھٹیں 

میں ہی تو سب کچھ غلط کرتا ہوں اچھا ٹھیک ہے 

اُس کے آنسو قبر تک پیچھا نہ چھوڑیں گے مرا 

میں اگر مر جاؤں اُس کا دھیان رکھنا،  ٹھیک ہے؟

  اک  تری آواز  سننے  کے لیے  زندہ  ہیں  ہم 

تو ہی جب خاموش ہو جائے تو پھر کیا ٹھیک ہے 

Urdu poetry Ghazal
Urdu poetry Ghazal

ہر شام شفق پر میں بھٹکوں

ہر رات ستارہ ہو جاؤں

  جو کنکر بن کر چبھتا ہے

….وہ خواب تمہارا ہو  جاؤں 

میرے اشک تمہاری آنکھوں میں

 اک روز کبھی رستہ پا لیں

  تم ڈوب کے مجھ میں یوں ابھرو

….میں ندی کنارہ ہو جاؤں

پھر قطرہ قطرہ بہہ جائے

تیری باتوں  سے

تیری آنکھوں سے

تیرا دل ایسے پانی کر دوں

….میں برف انگارہ ہو جاؤں 

تم جب جب اس کو دیکھو گے

اک کرب سا دل کو کاٹے گا

ہر شب آنگن سے یوں گزروں

…میں ٹوٹا تارا ہو جاؤں

تم بات کرو گے جینے کی

تم مجھ سے خود کو مانگو گے

میں گونگی بہری موجوں کا

….بے رحم سا دھارا ہو جاؤں 

تو لاکھ بسانا چاہے بھی 

تو کوئی نہ اس میں آئے گا

تیرے دل کی اجڑی بستی کا

….برباد نظارہ  ہو جاؤں 

پھر ڈھونڈو گے جب کھودو گے

اور آخر اک دن رو دو گے

تم کبھی نہ جس کو بھر پاؤ

….ایسا میں خسارہ  ہو جاؤں 

Urdu Poetry Ghazal

Urdu poetry Ghazal
Urdu poetry Ghazal
Urdu poetry Ghazal
Urdu poetry Ghazal
Urdu poetry Ghazal
Urdu poetry Ghazal

عجب دن تھے محبت کے 

عجب موسم تھے چاہت کے

  کبھی گر یاد آجائیں

تو پلکوں پر ستارے جھلملاتے ہیں

کسی کی یاد میں راتوں کو اکثر جاگنا معمول تھا اپنا

کبھی گر نیند آجاتی تو ہم یہ سوچ لیتے تھے

  ابھی تو وہ ہمارے واسطے رویا نہیں ہو گا

ابھی سویا نہیں ہو گا

ابھی ہم بھی نہیں روتے

  ابھی ہم بھی نہیں سوتے

سو پھر ہم جاگتے تھے اور اُس کو یاد کرتے تھے 

اکیلے بیٹھ کر ویران دل آباد کرتے تھے 

ہمارے سامنے تاروں کے جھرمٹ میں اکیلا چاند ہوتا تھا

جو اُس کے حسن کے آگے بہت ہی ماند ہوتا تھا 

فلک پر رقص کرتے انگنت روشن ستاروں کو

جو ہم ترتیب دیتے تھے

  تو اُس کا نام بنتا تھا

  ہم اگلے روز جب ملتے 

تو گزری رات کی ہر بے کلی کا ذکر کرتے تھے

  ہر اک قصہ سناتے تھے

  کہاں کس وقت اور کیسے

یہ دل دھڑکا بتاتے تھے

میں جب کہتا

  کہ جاناں آج تو میں رات کو اک پل نہیں سویا

تو وہ خاموش رہتی تھی 

پر اُس کی نیند میں ڈوبی ہوئی دو جھیل سی آنکھیں

اچانک بول اٹھتی تھیں

میں جب اُس کو بتاتا تھا 

کہ میں نے رات کو روشن ستاروں میں تمہارا نام دیکھا ہے

تو وہ کہتی

رضی تم جھوٹ کہتے ہو

ستارے میں نے دیکھے تھے

اور ان روشن ستاروں میں تمہارا نام لکھا تھا

عجب معصوم لڑکی تھی

مجھے کہتی تھی لگتا ہے کہ اب اپنے

ستارے مل ہی جائیں گے

مگر اُس کو خبر کیا تھی

کنارے مل نہیں سکتے

محبت کی کہانی میں 

محبت کرنے والوں کے 

ستارے مل نہیں سکتے

ﺳُﻨﺎ ﮨﮯ ﺍﺱ ﻣُﺤﺒّﺖ ﻣﯿﮟ

ﺑُﮩﺖ ﻧﻘﺼﺎﻥ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ

 ﻣﮩﮑﺘﺎ ۔۔۔ﺟُﮭﻮﻣﺘﺎﺟﯿﻮﻥ

ﻏﻤﻮﮞ ﮐﮯ ﻧﺎﻡ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ

۔۔۔۔ ﺳُﻨﺎ ﮨﮯ۔۔۔۔

ﺍﺱ ﻣُﺤﺒﺖ ﻣﯿﮟ۔۔۔۔

ﮐﮩﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﺩِﻝ ﻧﮩﯿﮟ ﻟﮕﺘﺎ

 ﺑﻨﺎ ﺍُﺱ ﮐﮯ ﻧﮕﺎﮨﻮﮞ ﻣﯿﮟ۔

ﮐﻮﺋﯽ ﻣﻮﺳﻢ ﻧﮩﯿﮟ ﺟﭽﺘﺎ

 ﺧﻔﺎ ﺟﺲ ﺳﮯ ﻣُﺤﺒّﺖ ﮨﻮ

 ﻭﮦ ﺟﯿﻮﻥ ﺑﮭﺮﻧﮩﯿﮟ ﮨﻨﺴﺘﺎ

 ﺑُﮩﺖ ﺍﻧﻤﻮﻝ ﮨﮯ ﯾﮧ ﺩِﻝ

 ﺍُﺟﮍ ﮐﺮ ﭘﮭﺮﻧﮩﯿﮟ ﺑﺴﺘﺎ

 ﺳُﻨﺎ ﮨﮯ ﺍس محبت ﻣﯿﮟ

 ﺑُﮩﺖ ﻧﻘﺼﺎﻥ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ 


ﮐﮩﺎ ﻧﺎﮞ ، ﭘﯿﺎﺭ ﮬﮯ ﺗﻢ ﺳﮯ

ﺗﻮ ﭘﮭﺮ ﮐﯿﻮﮞ ﺿﺪ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﮬﮯ

ﮐﮧ ﺟﺐ ﺑﮭﯽ ﻣﯿﮟ ﻣﻠﻮﮞ ﺗﻢ ﺳﮯ

ﯾﮩﯽ ﺍﻇﮩﺎﺭ ﮬﻮ ﻟﺐ ﭘﮧ

ﻣﺠﮭﮯ ﺗﻢ ﺳﮯ ﻣﺤﺒﺖ ﮬﮯ

ﺗﻤﮩﯿﮟ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﮬﮯ ﺟﺎﻧﺎﮞ

ﻣﺤﺒﺖ ﺗﻮ ﻣﺤﺒﺖ ﮬﮯ

ﯾﮧ ﺗﻮ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺩﮐﮭﺘﯽ ﮬﮯ

ﺣﺴﯿﮟ ﺳﮯ ﺧﻮﺍﺏ ﮐﯽ ﺻﻮﺭﺕ

ﺍﺳﮯ ﮐﮩﻨﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﭘﮍ ﺗﺎ 

ﺑﮩﺖ ﭼُﭗ ﭼﺎﭖ ﺟﺬﺑﮧ ﮬﮯ

ﺩﺑﮯ ﭘﺎﺅﮞ ﮨﯽ ﭼﻠﺘﺎ ﮬﮯ 

ﻣﮕﺮ ﺟﻮ ﻧﻘﺶ ﺍﺱ ﮐﮯ ﮨﯿﮟ

ﺑﮩﺖ ﮨﯽ ﮔﮩﺮﮮ ﮬﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ

ﺍُﻧﮩﯿﮟ ﮐﮩﻨﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﭘﮍ ﺗﺎ

ﻣﮕﺮ ﺍﻇﮩﺎﺭ ﮬﻮﺗﺎ ﮬﮯ

ﮐﺒﮭﯽ ﺑﺎﺗﻮﮞ ﮐﯽ ﺧﻮﺷﺒﻮ ﺳﮯ

ﮐﺒﮭﯽ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﮐﯽ ﺷﻮﺧﯽ ﺳﮯ

ﺗﻮ ﭘﮭﺮ ﮐﯿﻮﮞ ﺿﺪ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﮬﮯ

ﮐﮧ ﺟﺐ ﻣﯿﮟ ﻣﻠﻮﮞ ﺗﻢ ﺳﮯ

ﯾﮩﯽ ﺍﻇﮩﺎﺭ ﮬﻮ ﻟﺐ ﭘﮧ

ﻣﺠﮭﮯ ﺗﻢ ﺳﮯ ﻣﺤﺒﺖ ﮬﮯ

ﻣﮕﺮ ﺗﻢ ﺟﺎﻧﺘﯽ ﮬﻮ ﻧﺎﮞ

ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﺑﺎﺕ ﮐﻮ ﺟﺎﻧﺎﮞ

ﻧﮩﯿﮟ ﻣﯿﮟ ﭨﺎﻝ ﺳﮑﺘﺎ ﮬﻮﮞ

ﭼﻠﻮ ﻣﯿﮟ ﺗﻢ ﺳﮯ ﮐﮩﺘﺎ ﮬﻮﮞ

ﻣﺠﮭﮯ ﺗﻢ ﺳﮯ ﻣﺤﺒﺖ ﮬﮯ


پھولوں کی پتیاں بھی جھوم جھوم جاٸیں 

جب آپ اُن کو پیار سے گلے لگاٸیں 

آپ کو دیکھ کر تتلی چاہے 

اسکے سارے رنگ بکھر سے جاٸیں

  آپ کی باتیں سب کو مہکاٸیں

جب آپ بولیں، سب کام کہم چھوڑ آٸیں 

آٸیے! ہمارے پاس بیٹھیے، کچھ دیر ہی سہی

ہمیں بھی تو موقع دیں، ہم بھی اپنی قسمت چمکاٸیں

   کومل شبنم کبیر


  کچھ ایسا ہو یہ شام ڈھلے

.. کوئی ہاتھ میں تھامے ہاتھ میرا

.. کوئی لے کے مجھ کو ساتھ چلے

.. کوئی بیٹھے میرے پہلو میں

.. میرے ہاتھ پہ اپنا ہاتھ دھرے

.. اور پونچھ کے آنسو آنکھوں سے

وہ دھیرے سے یہ بات کہے

.. یوں تنہا چلنا ٹھیک نہیں.

چلو. !! ہم بھی تمہارے ساتھ چلیں


There are many website that provide Urdu Novels pdf, some of them will be able to download famous urdu novels, that why we are giving you with out ad links , you can download Urdu Novels with out any problem.if any our link is not working you can send us message.

آپ ہمیں آپنی پسند کے بارے میں بتائیں ہم آپ کے لیے اردو ڈائجیسٹ، ناولز، افسانہ، مختصر کہانیاں، ، مضحکہ خیز کتابیں، آپ کی پسند کو دیکھتے ہوے اپنیی وہب سائٹ پر شاہع کرے گے

Copyright Disclaimer:

We (Shaheen Books) only share links to PDF Books and do not host or upload any file to any server whatsoever including torrent files as we gather links from internet searched through world’s famous search engines like Google, Bing etc. If any publisher or writer finds his / her book here should ask the uploader to remove the book consequently links here would automatically be deleted.

Leave a Comment