Novels Lines in Urdu | Famous Novels Lines

Novel’s Famous  Lines | Novels’ Amazing Dialogues

Sarab Novel by Noor ul Huda Haroon
Novels Lines in Urdu

Novels make our lives, this line can only be understood by those who used to read novels. Best novels give us many lessons. Novels give us special feelings, these provide us the experience for new things to be happened in our life.

Novels Lines in urdu

Novels, novels gives us sense to distinguish between right and wrong. Novels which we used to read many years and months ago, when their beautiful scenes and dialogues comes in front of us, we really get surprized and enjoy those lines very much.

We, shaheenebooks, are going to share with you, the famous and amazing lines of famous novels, which we know are of course special for you. These lines are very close to your heart (😉😍and our also). Hope so you will fresh the old memories of novels which have got pressed in your heart. So let’s open the closed chapters again…………….

Novel: Sarab by Noor ul Huda Haroon

↓ Download  link: ↓

Sarab Novel Complete PDF Download

OR

Sarab Complete Novel PDF

Novels Lines in Urdu

 ۔   وہ سجدے میں گرا مسلسل اس کے لئے دعائیں کر رہا تھا۔ اس کا دل یہ تسلیم نہیں کر پا رہا تھا کہ وہ اس سب کا ذمہ دار ہے۔ وہ کبھی یہ سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ اس کے اس رویے کا نتیجہ اتنا برا نکلے گا۔ یااللہ! پلیز۔ اسے زندگی دے دیں۔ میں مانتا ہوں کہ آپ اس سے ناراض ہیں

Novels Lines in Urdu
Novels Lines in Urdu

اسے جب خبر ملی تھی وہ فورا ایک لمحے کی تاخیر کیے بغیر ہسپتال آیا تھا۔ جالیوں کے باہر سے وہ نالیوں میں جکڑی نظر آ رہی تھی۔ اسے آکسیجن ماسک لگا ہوا تھا۔ قریب ہی لگی مشین پر اس کے دل کی دھڑکن نظر آ رہی تھی۔ لگ ہی نہیں رہا تھا کہ یہ وہی لڑکی ہے جو ہر وقت ہنستی مسکراتی رہتی تھی۔ اس نے خود کو کتنی بڑی سزا دے ڈالی تھی۔ جو لڑکی انجیکشن کی ایک سوئی سے اتنا ڈرتی تھی آج اتنی سوئیوں کے درمیان بے خوف ہو کر لیٹی تھی۔

۔۔۔۔

Novels Lines in Urdu
Novels Lines in Urdu

اور بنتِ حوا سوچتی ہے کہ بات کرنے سے کیا ہوتا ہے مگر وہ نادان اس چیز کو بھول جاتی ہے کہ بات کرنے سے ہی تو سب کچھ شروع ہوتا ہے۔ آج دل اور ضمیر کی جنگ میں ضمیر ہار گیا تھا۔

چاند کالے بادلوں کی اوٹ میں چھپ گیا  اور شیطان دور کھڑا اپنے ایک نئے مشن کی کامیابی پر مسکرا رہا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔

Novels Lines in Urdu
Novels Lines in Urdu

ہم ہیں اور ان کی خوشی ہے آج کل

زندگی ہی زندگی ہے آج کل

ان کا ذکر ان کی تمنا ان کی یاد

وقت کتنا قیمتی ہے آج کل

جل رہی ہے دل میں شمع آرزو

غم کدے میں روشنی ہے آج کل

بے قراری کروٹوں پر کروٹیں

دل کا عالم دیدنی ہے آج کل

دل میں اور مایوسیوں میں اے شکیل!!

اتحاد باہمی ہے آج کل

                                  (شکیل بدایونی

۔۔۔۔۔۔۔

Novels Lines in Urdu
Novels Lines in Urdu

زرفشاں اب کمرے کے پردے برابر کر کے بال کھولنے لگی تھی۔ بال سیٹ کر کے اس نے اپنی ایک خوبصورت سی پکچر کلک کی جو اسے زوار کو بھیجنی تھی۔

شیطان دور کھڑا اپنے دنیا میں آنے کے مقصد کو پورا ہوتا دیکھ کر قہقہے لگانے لگا۔

۔۔۔۔۔۔

Novels Lines in Urdu
Novels Lines in Urdu

رائحہ کچھ تو خدا کا خوف کرو۔ تم اتنی پتلی سی ہو اور ہر ٹائم کھانے پینے کا سوچتی رہتی ہو۔ تمہیں دیکھ کر کوئی نہیں کہہ سکتا کہ تم اتنا کھاتی ہو۔

تم جو مرضی کہہ لو ۔ ٹریٹ تو تمہیں دینی پڑے گی۔ رائحہ نے بے نیازی سے شانے اچکاتے ہوئے جواب دیا ۔

مطلب تم نہیں ٹلنے والی؟؟

نہیں۔ بالکل بھی نہیں ۔

مجھے پتا تھا۔ بہت ڈھیٹ ہو۔

شکریہ اتنی تعریف کرنے کا۔ رائحہ نے سر کو خم دیتے ہوئے جواب دیا۔

اس کا یہ سٹائل دیکھ کر حبیبہ کی ہنسی نکل گئی اور پھر وہ دونوں بیوقوفوں کی طرح ایک دوسرے کو دیکھ کر ہنسنے لگ گئیں ۔

۔۔۔۔۔۔

Novels Lines in Urdu`
Novels Lines in Urdu

اور شیطان اپنے جال کو اس قدر خوبصورتی سے بنتا ہے کہ پھنسنے والے شکار کو اپنا آپ بہت خوش نصیب لگتا ہے اور فائدے میں لگتا ہے۔

بہت خوش نصیب ہوتے ہیں وہ لوگ جنہیں رب مکمل تباہی سے پہلے ہی آگہی دے دیتا ہے وگرنہ بہت سے لوگوں کو تباہی کا احساس سر سے پانی گزرنے کے بعد ہوتا ہے۔

اور بنتِ حوا نے سوچا تھا کہ محض بات کرنے سے کیا ہوتا ہے۔ میسجنگ پر شروع ہونے والی بات اب ایک نئے ہی رخ پر جا رہی تھی۔

۔۔۔۔۔

Novels Lines in Urdu
Novels Lines in Urdu

زرفشاں چاروں طرف سے کانٹوں میں گری ہوئی تھی اس نے مدد کے لیے زوار کو آوازیں دیں مگر زوار دور کھڑا اسے دیکھ کر قہقہے لگا کر ہنستا رہا۔

زوار خدا کے لیے میری مدد کرو میں ان کانٹوں سے باہر کیسے نکلوں؟؟؟

اس نے بے بسی سے زوار کو پکارا تھا۔

یہ کانٹوں بھرا راستہ تمہارا اپنا انتخاب تھا۔ گڈ بائے سویٹ ہارٹ!! اس نے کمینگی سے ہنستے ہوئے اپنا رستہ بدل لیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Novel Lines Sarab
Novels Line in Urdu

Leave a Comment