Alif Novel Quotes, Novels make our lives, this line can only be understood by those who used to read novels. Best novels give us many lessons. Novels give us special feelings, these provide us the experience for new things to be happened in our life. Alif Novel Quotes is of best ones which I read yet.
Alif Novel Quotes in urdu
Novels, novels gives us sense to distinguish between right and wrong. Novels which we used to read many years and months ago, when their beautiful scenes and dialogues comes in front of us, we really get surprised and enjoy those lines very much.
We, shaheenebooks, are going to share with you, the famous and amazing lines of famous novels, which we know are of course special for you. These lines are very close to your heart (??and our also). Hope so you will fresh the old memories of novels which have got pressed in your heart. So let’s open the closed chapters again………
Novel: Alif Novel by Umera Ahmed
↓ Download link: ↓
Alif Novel Quotes
” تمہیں یاد ہے جب ہم پہلی بار ملے تھے، تو دوسری ملاقات میں یہ سب باتیں تم نے کہی تھیں۔ وقت کے منٹوں، گھنٹوں کو گننے کی، نہ گزرنے کی، لمحوں کی سست رفتاری کی، سالوں جیسا لگنے کی، اور تب ہماری پہلی اور دوسری ملاقات میں بس ایک دن ہی تو آیا تھا۔ “
………
” آج چھت کی بیل پہ پہلا پھول کھلا ہے، تمہارے ہاتھ کی لگائی ہوئی بیل میں۔ کاسنی رنگ کا پیلا پھول۔ تین کلیاں اور بھی ہیں جو کل صبح میرے جاگنے تک کھل چکی ہوں گی۔ بہار آ رہی ہے۔ ہر بار تم مجھے چھت کی اس بیل میں پیلا پھول کھلنے کی خبر دیا کرتے تھے۔ بہار بھی سب سے پہلے تم کو اپنے آنے کی خبر دیا کرتی تھی اور تم مجھے سفید گلاب لا دیا کرتے تھے۔ یہ سبز بہار ان سفید گلابوں کے بغیر کبھی بہار نہیں لگتی تھی۔ مجھ سے تمہارا لگایا ہوا ہر پیڑ، ہر پودا تمہاری باتیں کرتا ہے، تمہارا پوچھتا ہے۔ پچھلے سال تمہارا پوچھتے پوچھتے وہ خزاں کی لپیٹ میں آ گئے۔ اس بار پھر تمہارا پوچھتے پوچھتے سر سبز ہو رہے ہیں۔ صرف ایک میں ہوں جس پر ایک ہی موسم ہے، پت جھڑ کا، ٹوٹنے اور بکھرنے کا۔ “
………….
” وہ سارے پرندے پھر سے آنے لگے ہیں جن کی بولیوں اور چہچہاٹوں کے معنی تم مجھے بتایا کرتے تھے “
……..
” محبت کی ہر کہانی کو لوگ من گھڑت کہتے ہیں یا پھر نادانی۔ بس ایک میں ہوں جو ابھی تک اس پر یقین کیے بیٹھی ہوں “
………
”تمہارا خط آیا ہے “
” کس کا ؟ “
” تمہارا “
” کس نے بھیجا ؟ “
” اللٰہ تعالٰی نے “
………..
” آپ بہت بلنٹ ہیں “
” یہ خامی ہے کیا ؟
” نہیں، میں جانتی ہوں یہ آپ کی کامیابی کی عنایت ہے، اور کامیابی ہر شخص بلنٹ ہی ہوتا ہے “
” میں ناکامی میں اس سے بھی زیادہ بلنٹ ہوں گا، ڈونٹ وری “
………..
” آئینہ مجھ سے محبت کرتا ہے، میں تم سے اور تم کسی اور سے۔ ۔ ۔ تینوں پاگل ہیں اور تینوں خالی ہاتھ رہیں گے “
……….
” میں جانتی ہوں تم مجھ سے نفرت کرتے ہو۔ محبت سے زیادہ گہرا، پرانا اور دائمی رشتہ ہے میرا اور تمہارا۔ کوئی مجھے چوائیس بھی دے تو میں اپنا اور تمہارا رشتہ نہ بدلوں “مومنہ نے اپنا دوپٹہ ٹھیک کیا۔
“دوپٹہ اتار دیں “
” جی؟”
” سین خراب کر رہا ہے یہ “
” میں باندھ لیتی ہوں “
” اتار دینے میں کیا اعتراض ہے آپ کو ؟”
” میں کمفرٹیبل نہیں ہونگی سین میں “
” میری فلم میں کوئی دوپٹہ نہیں لیتا، اور آپ دوپٹہ اتار دینے سے سین نہیں کروا پائیں گی ؟ ”
……….
” ضرورت نے مجبور کیا تھا۔ ضرورت بڑی ہی بے شرم چیز ہے “
……….
” ایکسکیوز می، میری فائل رہ گئی تھی یہاں “
” تمہیں کوئی مینرز ہیں ؟ کس سے پوچھ کر آئی ہو اندر ؟ “
” سوری، میری یہ فائل رہ گئی تھی یہاں بس یہی لینے آئی ہوں “
” اپنے آپ کو نوٹس کروانے کے کیے اپنی چیزیں چھوڑ کر جانا بڑا ہی گھٹیا طریقہ ہے “
” جو کچھ یہاں چل رہا ہے اس سے تو بہت کم ہی گھٹیا ہے “
………..
” ایکسکیوز می “
” چلانے کی ضرورت نہیں ہے، فائل لینے آئی تھی اور لے کر جا رہی ہوں “
” اگر یہ سب گھٹیا تھا تو تم آئی کیوں تھی یہاں یہ سب کرنے ۔ ۔ اتنی ستی ساوتری ہو تو گھر بیٹھنا چاہیے تھا تمہیں۔ رول کی بھیک مانگنے نہیں آنا چاہیے تھا “
” کام لینے آئی تھی عزت بیچنے نہیں، بکی منی، سکرٹ میں عورت کا جسم دکھا کر تم جو آرٹ کی خدمت کر رہے ہو، مجھے اس کا حصہ نہیں بننا۔ پہلے پتہ ہوتا تو شکل بھی نہ دیکھتی تمہاری “
تمہارا کام Cheap اور تم اس سے بھی زیادہCheap۔
……………
” آپ تو اللٰہ سے محبت کرتے ہیں اور اللٰہ کائنات سے۔ ۔ اور اس کائنات میں ایک حسنِ جہاں بھی ہے جسے اللٰہ نے دنیا میں پیدا کر کے اسے میرے دل میں رکھ دیا ہے۔ وہ ویسی ہی ”روح“ رکھتی ہے جیسی آپ اور میں، ویسا ہی دل جیسا آپ اور میں۔ پھر آپ بابا مجھے حسنِ جہاں سے محبت کرنے پر معاف کیوں نہیں کر سکتے “