Sad Poetry | Komal Sultan Khan Poetry | Best Urdu Poetry

Sad Poetry Urdu, Guys we’ve got something new for you. Here we have an amazing collection of Sad Poetry. These will blow your thoughts and you’ll love this new Sad Poetry Urdu series.
Sad Poetry | Komal Sultan Khan Shayari
You could without difficulty share this Sad Poetry Urdu in Urdu with your friends. Sad Poetry Urdu is part of emotional feelings, like it made a strong relationship between people.
So guys under you will locate our satisfactory result of Sad Poetry Urdu, wish you may love this collection. Hope you will love these Couplets.
Sad Poetry | Komal Sultan Khan Poetry
نماز عشق میں قضا سجدے
ادا کرنے سے اگر ادا ہو جاتے
تو ہم بھی یہ رسم نبھاتے
سر محفل بے جا آرزوؤں کی
پستگی کی دعا کرتے
خود کی صلاح کرتے!!
نہ میں وہ نمازی ہوں
نہ عشق وہ کہ جو پختہ ہے
مجھ میں بھی “میں” ہوں
اور “میں” ہی وہ چور ہے
جسے آنچل نہ روک سکا
جسے سزا نہ ڈرا سکی
جسے دعا نہ سنوار سکی!!
ہے جستجو پھر بھی یہی
“کن” کے طلسم سے
جہاں میں ہلچل مچا لوں
“میں” کا ایک بت بنا لوں
پھر اسے آب میں ڈبا دوں
گناہ کی آگ بجھا دوں
پھر اس راکھ کو خود پہ سجا دوں
تو اسی راکھ کو “وہ” دوا کہے
اس دوا سے مجھے شفا ملے
جو شفا کہوں تو حیا ملے!!
مجھے روبرو یا کسی پار ملے
مجھے اسی کے گماں کی راہ ملے
اسے اپنا کہوں وہ دو جہاں ملے!!

“بارشیں”
بارشیں بھی عجیب ہیں
آنکھوں سے ہو کر برستی ہیں…
پھر کہیں زمیں میں جذب ہو جاتی ہیں
اور کہیں کسی لاچار دل کو ٹھکانہ کرتی ہیں
یادوں کی سوغات ساتھ لاتی ہیں
آتش دان کے قریب بیٹھ کر
راکنگ چئیر پہ سمجھوتے کی چادر کی بکل مارے
موبائل پہ خوامخواہ انگلیاں پھیرتے ہوئے
اور کبھی چائے کے سپ لیتے ہوئے
میں اکثر کھڑکی پر پانی کی بوندوں کا
قطرے سے قطرہ جڑ کر بہتا ہوا دیکھتی ہوں
اور سوچتی ہوں
شادابی کے لئے جڑنا کتنا اہم ہے…
پھر وہ چاہے رشتوں کا ہو یا قطروں کا !!



جہاں پھولوں کو کھلنا ہے وہیں دہشتوں کے پھیرے ہیں
سانحہ کیونکر نہ ہوتا,علم کے عمل سے رابطے ادھورے ہیں










بے بس چہروں کے نقش لیے ہوئے
خالی راستے سانس لے رہے ہیں!!










کیوں نا کسی خیال کی خوشبو میں ڈھل جاؤں
کہ بکھر کر بھی جو مہکتی رہے










“ہمیشہ ہوئے دیکھ کر مجھ کو برہم”
آہ, دل, ضبط,ملال اور مرہم!!










صدیوں سی مسافتیں لئے ہوئے
جانے,یہ کن دیواروں کے سائے ہیں!!










کاش محبت بھی مرحلہ وار ہوتی
کاش میں بھی درجہ بدرجہ گرفتار ہوتا










ابھی بھٹکنا ہے مجھے کچھ یوں
جیسے راستے کو منزل کی چاہ نہیں۔










ابھی بھٹکنا ہے مجھے کچھ یوں
جیسے راستے کو منزل کی چاہ نہیں۔










بھول جانا کچھ اتنا بھی مشکل نہیں ہے
بس بات یہ ہے, بھولنے کو دل نہیں چاہتا



Novels by Komal Sultan Khan: